موساد کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ

حزب اللہ کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ

ویب ڈیسک: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے پہلی مرتبہ تل ابیب میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر تل ابیب کے قریب واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو قادر ون بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
اسرائیلی دفاعی نظام کی جانب سے میزائل کو ہوا میں ہی مار گرایاگیا۔
حزب اللہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت اور لبنان کے شہریوں کے دفاع کے لیے موساد ہیڈکواٹر کو میزائل سے نشانہ بنایا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا 3 اطراف سے حملہ ناکام