مشترکہ مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ

آئینی ترامیم:پی ٹی آئی اورجے یوآئی کا مشترکہ مسودہ تیار کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے درمیان ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر مرتضی کامران مل کر اپوزیشن کا متفقہ آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کریں گے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا میں مولانا فضل الرحمان کے فیصلے سے متعلق چلنے والی خبریں درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوگا کٹھ پتلی آئینی عدالت بنائی جائے، اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے سب کچھ بدنیتی پر مبنی ہے۔
اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مقف پر قائم ہیں، مولانا کا یہ موقف ہمارے لیے بہت خوش آئند ہے، بڑی خوشی اور امید کے ساتھ یہاں سے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یمنی میزائل حملوں سے اسرائیل میں تباہی، شہری سڑک کنارے لیٹ گئے