نیتن یاہو کا لبنان جنگ بندی

نیتن یاہو کا لبنان جنگ بندی مطالبہ ماننے سے انکار

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا لبنان جنگ بندی مطالبہ ماننے سے انکار، ایک بار پھر امریکہ اور دیگر اتحادیوں کی رائے ایک طرف رکھتے ہوئے نیتن یاہو اپنی ضد پر اڑے رہے۔
نیتن یاہو کا امریکا، اتحادی اور عرب ممالک کا لبنان جنگ بندی مطالبہ ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لبنان پر حملے جاری رہیں گے، حزب اللہ کو پوری قوت سے نشانہ بناتے رہیں گے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خطے میں فوجی برتری کیلئے امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہماری فوجی طاقت میں بہت اضافہ ہو جائِیگا۔
یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیل میں جاری جنگ کو روکنے کیلئے امریکا اور فرانس کی جانب سے 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز سامنے آئی ہے جس کی دیگر ممالک نے بھی حمایت کردی ہے۔
اس کے دوسری طرف امریکہ جہاں ایک طرف جنگ بندی کیلئے کوشاں ہے تو دوسری طرف اسرائیل کی فوجی طاقت بڑھانے میں بھی برسرپیکار ہے۔ اس بات کا اندازہ اسرائیلی وزارت دفاع کے بیان سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں فوجی برتری کیلئے امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہماری فوجی طاقت میں بہت اضافہ ہو جائِیگا۔

مزید پڑھیں:  9مئی مقدمات سے تحریک انصاف کارکنان سمیت 18ملزمان بری