پارٹی کارکنوں پر شیلنگ کیخلاف خیبرپختونخوا

پارٹی کارکنوں پر شیلنگ کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت عدالت جائے گی، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر پارٹی کارکنوں پر شیلنگ کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت عدالت جائے گی۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر براہ راست شیلنگ اور فائرنگ کی گئی، ان کی اس کارروائی پر صوبائی حکومت کی جانب سے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بدترین اور ظالمانہ شیلنگ پر خیبر پختون خوا حکومت عدالت جائے گی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سے قانونی کارروائی سے متعلق کہا جائے گا۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پرامن کارکنوں پر اس طرح شیلنگ اور فائرنگ کہاں کا قانون ہے؟ قانون کی پاسداری کوئی خیبرپختونخوا حکومت سے سیکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جس طرح پنجاب پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنایا سب کے سامنے ہے، سبق اس سے سیکھنا چاہئے۔
صوبائی مشیر اطلاعات و نشرعات نے مزید بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی کارکنوں پر شیلنگ کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت عدالت جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پر راولپندی میں‌احتجاج کیلئے جاتے ہوئے راستے میں پنجاب پولیس کی جانب سے سیلنگ کی گئی جس کی ویڈیوز میں سب کچھ واضح دیکھا جا سکتا ہے، اس پر احتجاج بھی راستے ہی میں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا.
اب مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر براہ راست شیلنگ اور فائرنگ کی گئی، ان کی اس کارروائی پر صوبائی حکومت کی جانب سے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  انقلاب کا اعلان، ایک گولی کے جواب میں 10چلائیں گے: علی امین