رنگ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

رنگ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ، ڈی جی پی ڈی اے اور ایم این اے تنازعہ شدید

ویب ڈیسک: رنگ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اور ایم این اے کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔
ڈی جی پی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آصف خان کے درمیان تنازعہ میں پولیس بری طرح سے پس کر رہ گئی ہے اورقانونی کارروائی نہ کرنے پر دونوں طرف سے پولیس دباو ¿ کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں پی ڈی اے نے رنگ روڈ پر تجاوزات کےخلاف آپریشن شروع کیا تھا جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پی ڈی اے کی عمارت میں داخل ہو کر ہلڑبازی کی، ایم این اے آصف خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بعدازاں جب ڈی جی پی ڈی اے اور رکن قومی اسمبلی کے درمیان مذاکرات ہوئے تو وہ بھی بدمزگی پر ختم ہوگئے ۔
اس ضمن میں پی ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ ایم این اے اور ان کے کارکنوں نے ڈی جی پی ڈی اے اور دیگر افسروں کےساتھ نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کے بعد رکن قومی اسمبلی نے تھانہ حیات آباد میں ڈی جی پی ڈی اے کیخلاف تحریری درخواست دیدی جبکہ ڈی جی پی ڈی اے نے بھی وزیر اعلی کو تحریری طور پر رپورٹ بھجوا دی اور کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے کو دھمکیاں دینے پر ایف آئی آر کے اندراج کےلئے حیات آباد پولیس سٹیشن کو تحریری درخواست دی ہے۔
فریقین کے بااثر ہونے کے سبب پولیس بھی مخمصے کا شکار ہے اور دونوں طرف سے پولیس پردباو ¿ ڈالا جارہا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی فریق کےخلاف پولیس نے کارروائی نہیں کی۔
یاد رہے کہ رنگ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اور ایم این اے کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا، دونوں جانب سے مذاکرات بھی ناکام رہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کی دعوت