تحریک انصاف کا 2اکتوبر کو پنجاب

تحریک انصاف کا 2اکتوبر کو پنجاب کے 3شہروں میں احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: اسلام آباد ، لاہور کے جلسوں کے بعد اب تحریک انصاف نے جلسوں کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اس سلسلے میں تحریک انصاف کا 2اکتوبر کو پنجاب کے 3شہروں میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا 2اکتوبر کو پنجاب کے 3بڑے شہروں میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا اگلا احتجاج دو اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباد اور ملتان میں ہو گا، جوکہ پرامن احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی و تحفظ، بانی پی تی آئی کی رہائی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جائَے گا، اس احتجاج میں ہر ورکر تینوں شہروں میں گھروں سے نکلے اور احتجاج میں بھرپور حصہ لے۔
انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر کو راولپنڈی کے احتجاج پر عوام کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس موقع پر وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا سے نکلنے والا قافلہ احتجاج کرتا رہا، یہاں راولپنڈی میں ورکرز ڈٹے رہے اور احتجاج کرتے رہے، اس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر کو تمام سٹیک ہولڈرز، ایم پی ایز، ایم این ایز سمیت جو بھی ورکر کے ہمراہ پہنچا سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ساری دنیا نے سنا کہ آپ عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے تھے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش ، 6 افراد جاں بحق