بیرسٹر گوہر کا فضل الرحمن سے رابطہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمن کو5 سال کے لیے جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم سیاسی معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکیٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں رابطے جاری ہیں اور اس معاملے پر دونوں جماعتیں مشاورت کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج: عمران خان اور علی امین کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج