وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف دورہ امریکہ اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ دورہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے نیویارک گئے تھے، جہاں سے واپسی پر لندن میں تین روز قیام کیا اور اس کے بعد وطن لوٹ آئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے غزہ میں جاری مظالم کی نہ صرف مذمت کی بلکہ اس بربریت کو فوری طور پر رکنے پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف دورہ امریکہ اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ دورہ کے دوران وزیراعظم پاکستان نے اس دوران کئی اہم شخصیات و ہم منصبوں سے ملاقات بھی کی۔

مزید پڑھیں:  حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوگیا ،جوبائیڈن