جوبائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی

جوبائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی ذمہ دار ہے، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی ذمہ دار ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا آگ کی لپیٹ میں ہے، مشرق وسطیٰ پوری طرح سے آگ اور خون کی لپیت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے، صدر منتخب ہوا تو خطے سے جنگ کا خاتمہ کر دوں گا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس جوبائیڈن کی صورت میں ایک غیر ذمہ دار صدر موجود ہے، اس وقت امریکا کے پاس کوئی قیادت نہیں، ملک بغیر قیادت کے چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی ذمہ دار ہے۔ ان کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں سے ہی آج پوری دنیا جنگ کے دہانے پر ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں مسافر بردار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک جاں بحق