ڈیلی ویجز ملازمین فارغ

رائٹ سائزنگ پلان :ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں اسٹیبلشنٹ ڈویژن نے 30ستمبر2024سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کردیں۔
اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں اسٹیبلشنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے تحت رائٹ سائزنگ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اسٹیبلشنٹ ڈویژن کو 30 ستمبر 2024 کے بعد سے انکی خدمات درکار نہیں ہیں۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی وزارتیں اور ڈویژنیں بھی اپنے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ خود کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لیاقت بلوچ