ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

ویب ڈیسک: ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے نور ائیر بیس پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا ۔
ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم اپنے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا گیا جبکہ انہیں 21توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔
اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کو پھول پیش کیے۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلی ٰسطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔
دورے کے دوران ملائیشین وزیراعظم صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔
ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: خیبر پختونخو ا اسمبلی میں ڈی جی پی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق جمع