ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں

ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کے حامی نہیں، بائیڈن

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب میں ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار کردیا۔
جوبائیڈن نے اس حوالے سے اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔ ایسا کیا گیا تو یہ خطے کیلئے نقصان دہ ہوگا۔
ایران کے اسرائیل پر حملے کے بدلے امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی، اس سلسلے میں نیتن یاہو سے بات کی جائَے گی۔
جوبائیڈن کے خدشے اور اسرائیلی ممکنہ اہداف کا اشارہ تب ملا جب ایران کی جانب سے صیہونیوں پر میزائل حملہ کیا گیا، اسرائیلی حکام کی جانب سے ایرانی اہداف کی ایک متوقع فہرست تیار کی گئی ہے، جو ایرانی حملے کے بڑے جواب کیلئے ممکنہ صیہونی اہداف ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے فیصلہ کن اور دردناک جواب کی دھمکی دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ تہران اپنے اقدام پر پچھتائے گا، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے زور دے کر کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایک اور غلطی کی تو ان کے ملک کا ردعمل دوگنا تباہ کن ہو گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کسی بھی نئے اقدام کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب میں ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں:  25اکتوبرکے بعد آئینی ترامیم میں مشکلات ہوں گی، بلاول بھٹو