موٹروے پر گاڑی میں 4 افراد

موٹروے پر گاڑی میں 4 افراد کی موت کا معمہ حل، فارنزک رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: موٹروے پر گاڑی میں 4 افراد کی موت کا معمہ حل کر دیا گیا، اور اس حوالے سے فارنزک رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں اصل حقائق سامنے آ گئے۔
واقعات کے مطابق موٹروے پر بھیرہ انٹرچینج کے قریب گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی ہلاکت سے متعلق فارنزک رپورٹ منظرعام پر آ گئی۔
بھیرہ انٹرچینج کے قریب ایک گاڑی میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ 23 اگست کو پیش آیا تھا جس میں زہریلے جوسز سمیت دیگر اشیاء کے استعمال کی افواہیں سامنے آئیں۔
اس کیس میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے اپنے تئِں تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا تےحا اور مرنے والوں کے خون کے نمونے فارنزک سائنس اتھارٹی کو بھجوائے گئے۔
فارنزک رپورٹ کے مطابق چاروں افراد کی ہلاکت کاربن مونو آکسائیڈ گیس سے ہوئی اور چاروں افراد کی سانس اسی گیس کے سبب بند ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاربن مونو آکسائیڈ ممکنہ طورپر ایگزاسٹ پائپ سےلیک ہو کر جمع ہوئی، اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گاڑی کے اے سی سے گیس جمع ہونے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچی شامل تھی جب کہ گاڑی کا ڈرائیور زندہ بچ گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کملا ہیرس اسرائیل کی حمایت کرنے گئیں، ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ