بل گیٹس پہلی بار دنیا کے

بل گیٹس پہلی بار دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر

ویب ڈیسک: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس پہلی بار دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کے ابتدائی دس شخصیات میں رہنے کے بعد اس سے پیچھے ہو گئے۔
1991 کے بعد سے اپنی دولت کے بل پر بل گیٹس پہلی بار امیر ترین افراد میں بارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بین الاقوامی جریدے فوربس کے مطابق بل گیٹس کی دولت میں کمی کی ایک بڑی وجہ ان کی ملینڈا فرینچ گیٹس سے 2021 میں طلاق بھی بتائی گئی ہے۔
دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی نئی فہرست کے مطابق ایلون مسک نمبر ون پوزیشن پر آ گئے، دوسرے پر لیری الیسن اور تیسرے پر جیف بیزوس ہیں۔
اس فہرست میں چوتھے نمبر پر مارک زکربرگ، پانچویں پر برنارڈ آرنالٹ اینڈ فیملی، چھٹے نمبر پر ویرن بفیٹ، ساتویں نمبر پر لیری پیچ اور آٹھویں نمبر پر امانسیو اوٹیگا امیر ترین فرد ہیں۔
یاد رہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس پہلی بار دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہو گئے۔ 10 امیر ترین افراد کی نئی فہرست کے مطابق ایلون مسک نمبر ون پوزیشن پر آ گئے، دوسرے پر لیری الیسن اور تیسرے پر جیف بیزوس ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی بیروت و دیگر شہروں میں کارروائیاں، 52 شہری شہید