ملائیشیا کے وزیراعظم کو نشان پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا۔
ملائیشین وزیراعظم کو نشان پاکستان دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام شریک ہوئے ۔
ایوان صدرمیں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب نے بھی شرکت کی ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، وہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔
ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم کا آج وزیر اعظم ہاس آمد پر شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا اور معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
بعدازاں دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  25اکتوبرکے بعد آئینی ترامیم میں مشکلات ہوں گی، بلاول بھٹو