ذہنی مفلوج لوگ سرکاری ملازمین

ذہنی مفلوج لوگ سرکاری ملازمین کا جلوس لا کر پنجاب پر حملہ آور ہوتے ہیں

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور پنجاب کے عوام کی حفاظت کرنا انہیں اچھی طرح آتا ہے، انہوں نے کہا کہ ذہنی مفلوج لوگ سرکاری ملازمین کا جلوس لا کر پنجاب پر حملہ آور ہوتے ہیں۔
لاہور میں ہمت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ذہنی مفلوج یہی لوگ ہیں جو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کیا وجہ ہے جب ملک ترقی کرتا ہے، وہ مسلم لیگ کا دور ہوتا ہے، لیکن انہیں کام کرنے نہیں دیا جاتا۔
مریم نواز نے کہا کہ چار پانچ سال کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی38 فیصد تھی، آج مہنگائی38 فیصد سے 6.9 فیصد پر آگئی ہے، 25 روپے روٹی کی قیمت تھی، آج 12، 13 روپے ہے، صبح اٹھ کر آٹا، روٹی، ٹماٹر کے ریٹ چیک کرتی ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا میں روٹی25 روپے کی ہوگئی ہے، میرا دل پختونخوا کے عوام کیلئے بھی دھڑکتا ہے، میں پہلے پاکستانی ہوں بعد میں پنجابی ہوں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جب ملک ترقی کرتا ہے تو یہ جان لیں کہ وہ ن لیگ کا دور ہے، تو پھر کیوں ترقی کرتے دور میں لوگ اسے روکنے کیلئے آ جاتے ہیں، یہ ذہنی مفلوج لوگ سرکاری ملازمین کا جلوس لا کر پنجاب پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے فعال 390کیسز میں صرف 21 ہسپتال میں زیرعلاج