افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈز

پشاور میں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اجراءکی چھان بین، ریکارڈ طلب

ویب ڈیسک: پشاور میں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اجراءکی چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں یونین کونسلوں سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میںافغان باشندوں کو جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈز حاصل کرنے پر نوٹس جاری کرنے کے بعد ان شناختی کارڈز کی تصدیق کے معاملے پر پشاور کی 15یونین کونسلوں سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔
مذکورہ 15 یونین کونسلوں میں زیادہ تعداد میں افغان باشندوں کو شہریت دینے کی شکایات ہیں، ان لوگوں کے تمام شناختی دستاویزات کی تصدیق کے بعد اس بارے میں جاری چھان بین کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کے حکام نے آئندہ چند روز میں متعلقہ یونین کونسلوں کے سیکرٹریزکو ذاتی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت نادرا سمیت مختلف اداروں کی جانب سے افغان مہاجرین کو پاکستانی شناختی کارڈزکے اجراءکے معاملے کی چھان بین کاسلسلہ جاری ہے۔
پشاور میں ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندوں کو جعلی طریقہ سے شناختی کارڈز دئیے گئے ہیں، جس پر پشاور کی مختلف یونین کونسلوں کے ریکارڈ کی چھان بین شروع کی گئی ہے اور یونین کونسل سیکرٹریز کو ریکارڈز سمیت طلب کیاگیاہے۔
اس ضمن میں شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں، یونین کونسلوں کے ریکارڈ کے ساتھ مطابقت نہ رکھنے کی صورت میں اس قسم کے تمام شناختی کارڈ منسوخ کردیئے جائیں گے۔
پشاور میں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اجراءکی چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں یونین کونسلوں سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کے حکام نے آئندہ چند روز میں متعلقہ یونین کونسلوں کے سیکرٹریزکو ذاتی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، اہم امور زیر بحث