ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی آرمی چیف

ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور زیربحث

ویب ڈیسک: پاکستان کے دورے پر آئے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام میں پاک افواج کے کردار کو سراہا، جبکہ ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک انٹرسٹ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی جس پر آرمی چیف عاصم منیر نے شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف احتجاج، پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ