وزیراعلیٰ کی حکمت عملی تیار

ڈی چوک احتجاج کیلئے وزیراعلیٰ کی حکمت عملی تیار، ہیوی مشینری پنچانے کی ہدایت

ویب ڈیسک: پنجاب میں ہونے والی ریلی میں بروقت نہ پہنچ پانے اور داخلے میں ناکامی کے بعد ڈی چوک احتجاج کیلئے وزیراعلیٰ کی حکمت عملی تیار ، ہیوی مشینری اور کھانے پینے کی اشیائ سے بھرے ٹرک صوابی انٹر چینج پہنچانے کی ہسایت کر دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاج کی کامیابی کیلئے مسلسل رابطے کئے اور اس دوران اہم ہدایات بھی جاری کیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے سوات، مالاکنڈ اور نوشہرہ سے ہیوی مشینری پہنچانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ اس ہیوی مشینری سمیت کھانے پینے کی اشیاء کے ٹرک اور خراب حالات سے نمٹنے اور شیلنگ سے بچنے کے لیے ماسک، نمک اور دیگر حفاظتی سامان بھی آج صوابی پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے وزراء اور ریجن صدور سے کہا ہےکہ ہمیں جتنے دن بھی سڑک پر گزارنے پڑے تو گزاریں گے، آپ لوگ مکمل تیاری کریں کیونکہ یہ ہمارے لیے فائنل راؤنڈ ہے۔
پنجاب میں ہونے والی ریلی میں بروقت نہ پہنچ پانے اور داخلے میں ناکامی کے بعد ڈی چوک احتجاج کیلئے وزیراعلیٰ کی حکمت عملی تیار ، ہیوی مشینری اور کھانے پینے کی اشیائ سے بھرے ٹرک صوابی انٹر چینج پہنچانے کی ہسایت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فوڈ سیفٹی وحلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، غیرمعیاری کیچپ وچائنہ سالٹ برآمد