ڈی چوک احتجاج کیلئے ہنگو

ڈی چوک احتجاج کیلئے ہنگو، مردان اور ہری پور سے قافلے تیار

ویب ڈیسک: ڈی چوک احتجاج کیلئے ہنگو، مردان اور ہری پور سے قافلے تیار، روانگی کیلئے کارکنان بے تاب، قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے قافلے جیسے ہی نکلے ہم ان کے ساتھ مل کر اسلام آباد جائیں گے۔
ہنگو کے علاقے کچہ پاٹک سے پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد احتجاج کیلئے روانہ ہو گیا، قافلے میں ایم این اے یوسف خان، ایم پی اے شاہ تراب سمیت سینکڑوں کارکنان شریک ہیں۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد میں مظاہرے کے لیے مردان سے بھی قافلے جائینگے۔ کارنکان بے تابی سے روانگی کا انتظار کر رہے ہیں۔
دوسری طرف ضلع ہری پور سے بھی قافلے روانگی کیلئَ تیار ہیں، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد مانسہرہ کے قافلے جیسے ہی نکلے ہم انکے ساتھ مل کر اسلام آباد جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف سمیت فارم 47 کی حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔ پی ٹی آئی لیڈرشپ اور کارکنان کو اٹھایا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی کال پریم سب اکھٹے ہونگے۔
ڈی چوک احتجاج کیلئے ہنگو، مردان اور ہری پور سے قافلے تیار، روانگی کیلئے کارکنان بے تاب، قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ ہم انشاء اللہ پہنچنے کی ہرصورت کوشش کریں گے اور پہنچ کر دکھائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بینچ پٔر تحفظات، بیرسٹر علی ظفر نے سماعت کابائیکاٹ کر دیا