ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کر دیا گیا، اس اقدام کے خلاف سابق صدر کی اہلیہ اور بیٹے کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئِی۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گزشتہ روز سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک بی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈینٹل کلینک جو رہائشی بنگلے میں قائم تھا سیل کر دیا۔
ایس بی سی اے پولیس کی بھاری نفری نے اس کاررروائی میں حصہ لیا اور اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ کلینک رہائشی مکان میں ہونے پر سیل کیا گیا، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی، جو کہ پورے شہر میں کی جا رہی ہیں۔
علوی ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کے خلاف سابق صدر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی اور بیٹے اواب علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس بی سی اے نے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ڈینٹل کلینک سیل کر دیا، کلینک سیل کرنے کی وجہ محض سیاسی انتقام ہے، ڈاکٹر عارف علوی کو صرف سیاسی بنیادوں پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔
درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈینٹل کلینک طویل عرصے سے قائم ہے، سیل کرنے سے پہلےکوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست منظور کرلی۔
یاد رہے کہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کر دیا گیا، اس اقدام کے خلاف سابق صدر کی اہلیہ اور بیٹے کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئِی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک کے داخلی و خارجی راستے بند، عوام مشکلات کا شکار