مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا

فلسطینی حق پر ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای

ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے زور دیا کہ ہر ملک کو جارحیت کے خلاف دفاع کا حق بھرپور انداز سے حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکلات کے باوجود ان حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنوری 2020 کے بعد پہلی بار نماز جمعہ کی امامت کی اور خطبہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا مسلمانوں کا شیوا اور حق ہے، فلسطینی حق پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی، انہوں نے مغرب کو یاد دلایا کہ جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی اس سلسلے میں جلد بازی سے کام لیا جائے گا۔
انہوں نے جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ امت مسلمہ کے دشمن مشترک ہیں جبکہ قرآن کا ہمارے لئے درس ہے کہ مسلم اقوام متحد رہیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آج ایران کا دشمن فلسطین، لبنان، عراق، مصر، شام اور یمن کا دشمن ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن میں مومنیں کے اتحاد سے مراد رحمت الہی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے زور دیا کہ ہر ملک کو جارحیت کے خلاف دفاع کا حق بھرپور انداز سے حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکلات کے باوجود ان حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بورس جانسن نے نیتن یاہو پر جاسوسی کا الزام لگا دیا