ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے ٹربیونل تبدیلی سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کو دلائل کیلئے 9اکتوبر تک مہلت دیدی۔
3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، ممبر سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔
اس دوران پاکستانتحریک انصاف کی جانب سے ضیا اللہ خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل نے استدعا کی کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے کوئی نہیں پہنچ سکا، جواب جمع کرانے اور دلائل دینے کے لیے وقت دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے اس پر ریمارکس دیئے کہ 9 اکتوبر کو جواب اور دلائل دیے جائیں، اس کے بعد کوئی موقع فراہم نہیں ہوگا اور فیصلہ کردیا جائے گا۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونلز تبدیلی کے حوالے سے کیس میںالیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو دلائل کیلئے 9اکتوبر تک مہلت دیدی۔ .
Load/Hide Comments