شادی شدہ خاتون کی خودکشی

تخت بھائی میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی خودکشی، تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی خودکشی پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
واقعات کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ سری بہلول میں 26 سالہ جوانسال شادی شدہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ خودکشی کرنے والی 26 سالہ شادی شدہ خاتون دو کمسن بچوں کی ماں تھی اور ان کا شوہر یاسین محنت مزدوری کے سلسلے میں بیرون ملک ہے۔
ساڑوشاہ شاہ پولیس نے مقتولہ کے چچا اختر حسین ولد ضابطہ خان سکنہ جامڑہ سواتو کلے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، جس پر پولیس نے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا۔
پولیس کے مطابق پورسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد خودکشی کے اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ نے 63اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیدیا