بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، کل سے صوبہ کے بالائی علاقوں کا مغربی ہواؤں کے زیر اثر آنے کی پیش گوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں 5 سے 8 اکتوبر تک بالائی و وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کل سے صوبہ کے بالائی علاقوں کا مغربی ہواؤں کے زیر اثر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر سمیت میدانی علاقے پشاور، صوابی، چارسدہ اور نوشہرہ میں جھکڑ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس دوران مردان، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جھکڑ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث بالائی علاقوں مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر ، سوات ، شانگلہ ، نوشہرہ وغیرہ کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
پی ڈی ایم کی جانب سے تمام متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلہ میں حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، کل سے صوبہ کے بالائی علاقوں کا مغربی ہواؤں کے زیر اثر آنے کی پیش گوئی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں، بلاول بھٹو