مسجد اور سکول پر بارود برسادیا

سفاک اسرائیلی فوج نے مسجد اور سکول پر بارود برسادیا، 24فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: سفاک اسرائیلی فوج نے مسجد اور سکول پر بارود برسادیا، جس سے 24 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں بربریت کی مثال قائم کرتے ہوئے مسجد اور سکول پر بم برسا دیے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں تعلیمی اداروں سمیت عبادگاہوں کو بھی نشانے پر رکھ دیا۔
حالیہ کارروائی کے دوران صیہونیوں نے سکول اور مسجد پر بموں کی بارش کر دی ، جس کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور 93 زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے صیہونیوں کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی بمباری کی مکمل تفصیلات بتا دی ہیں جن کے مطابق اسرائیلی حملوں میں سکول اوعر مسجد کے واقعے کے شہداء سمیت 50 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔
صیہونی ذرائع کے مطابق مسجد اور سکول کو حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد اور سکول میں اسرائیلی بمباری کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
یاد رہے کہ سفاک اسرائیلی فوج نے مسجد اور سکول پر بارود برسادیا، جس سے 24 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حالیہ کارروائی کے دوران صیہونیوں نے سکول اور مسجد پر بموں کی بارش کر دی ، جس کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور 93 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، وسطی کرم میں ایف سی کے شہید 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا