نواز شریف اور آصف زرداری

نواز شریف اور آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات متوقع

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم کے حوالے سے قائد جمیعت کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے، تاہم اس دوران اب نیا موڑ آ گیا ہے کیونکہ آج نواز شریف اور آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان غیر رسمی ملاقات آج متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں صدر آصف زرداری کی موجودگی میں نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان غیر رسمی ملاقات کا امکان ہے، پارلیمانی الجھاؤ کی ابتداء کے بعد تقریباً تین ماہ میں یہ ان دونوں سیاسی شخصیات کی پہلی ملاقات ہوگی۔
رہنما فلسطین اور غزہ پر اے پی سی کے لیے جمع ہو رہے ہیں جس کی میزبانی صدر آصف زرداری کر رہے ہیں، امکان ہے کہ کانفرنس کے دوران مختصر بات چیت کے لیے باہمی دلچسپی کے کچھ امور بھی سامنے آئیں۔
اس لئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج نواز شریف اور آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  84ہزار پوائنٹس کی حد عبور، سٹاک ایکسچینج میں منفرد ریکارڈ قائم