خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں فائِرنگ

خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں فائِرنگ و حادثات، 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں فائِرنگ وحادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے، اس کے علاوہ 3 نوجوانوں کی نعشیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
ضلع لکی مروت میں وانڈہ شاہ مدو کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضلع کے معروف جرگہ ثالث قاسم خان ممبر جوان سال بیٹے ذاکرسمیت قتل کر دیئَ گئے۔ جاں بحق ثالث قاسم خان کا تعلق وانڈا ظریف پہاڑ خیل تھل سے تھا۔
ضلع صوابی کے علاقے مینی میں پرانی دشمنی کی بنا پر ملزمان کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں بھائی اپنے چچا زاد بھائی سے ملنے کے بعد آ رہے تھے، کہ اس دوران تاک میں بیٹھے ملزمان نے فائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے محمد زیب اور فرخ سیر موقع پر جاں بحق ہو گئے، صوابی پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
ضلع دیر کی تحصیل خال میں کار تیز رفتاری کے باعثث کھائی میں جا گری، سد عسرپ ،ہم 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ار ایچ سی خال منتقل کیا گیا جبکہ ہسپتال ذرائع نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔
دوسری جانب چارسدہ کی تحصیل سرڈھیری میں عباس کلے میں خاتون غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں قتل کر دی گئی۔ مقتول وقار کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر مہران کے خلاف تھانہ سرڈھیری میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے دہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا۔ نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کر دی گئی۔
ضلع چارسدہ میں ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے چارسدہ قائد آباد کا رہائشی جاں بحق ہو گیا۔ حضرت حسین قصائی موٹر سائیکل پر بہلولہ جا رہا تھا کہ بہلولہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کر دی گئی۔
ادھر کوہاٹ اور بنوں میں جاں بحق نوجوانوں کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ضع کوہاٹ کے علاقے ڈھوڈہ روڈ غیبی سوار زیارت کے پاس نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی، مقتول کی شناخت نعمت اللہ ولد عبد الحق سکنہ درشی خیل ضلع کرک کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں دو نواجونوں کی قتل شدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں کو نامعلوم ملزمان نے مندی خیل کے علاقے میں قتل کیا۔
نعشوں کی شناخت سلمان پائیندہ خیل اور طائف اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کر دیئے۔خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں فائِرنگ وحادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے، اس کے علاوہ 3 نوجوانوں کی نعشیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں شرپسند عناصر کی ویڈیو اور تخریبی سامان کی تفصیلات وائرل