کوہاٹ سے لاہور جانے والی بس

کوہاٹ سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کوہاٹ سے لاہور جانے والی بس کو شیخوپورہ میں وین نے ٹکر مار دی، اس حادثہ میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔
بس اور وین میں تصادم کا یہ واقعہ موٹر وے پر کوٹ عبدالمالک کے قریب پیش آیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی وین کوہاٹ سے لاہور جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
یہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ اس موقع پر 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں امان، بہرام، حضور محمد، فرید اور محمد ایوب شامل ہیں۔
روڈ ایکسیڈنٹ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور اکدادی کارروائیاں شروع کر دیں، اس دوران امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق کوہاٹ سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے پیش آیا، تاہم اس واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اس حادثہ میں جہاں ایک طرف 5 افراد جاں‌بحق ہوئے ہیں وہیں اس میں‌10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی ناجائز حکومت نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، گنڈاپور