ایٹا کے زیراہتمام پولیس بھرتی ٹیسٹ

پشاور میں ایٹا کے زیراہتمام پولیس بھرتی ٹیسٹ، 76 جعلی امیدوار گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں ایٹا کے زیراہتمام پولیس بھرتی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، اس دوران 76 جعلی امیدوار گرفتار کر لئے گئے۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عادل صافی نے کہا ہے کہ پولیس بھرتی ٹیسٹ میں جعلی سازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے.
جعلی امیدواروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 31 جعلی امیدوار لکی مروت میں، 12 پشاور میں پکڑے گئے۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے بتایا کہ ٹانک میں 10، کوہستان میں 12 جعلی امیدوار دھر لئے گئے۔
اس کے علاوہ تمام جعلی امیدواروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی رِٹ دوبارہ دائر