فضل الرحمان نے آئینی عدالت

فضل الرحمان نے آئینی عدالت کےقیام پر مشروط رضا مندی ظاہرکردی

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم کے معاملے پر سربراہ جے یو آئی کی تجاویز حکومت نے مان لیں۔ اس کے ساتھ ہی قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کر دی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم پر اپنا مسودہ دو سے تین روز میں حکومتی ٹیم کے حوالے کرینگے۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قانونی ٹیم بھی اپنا مسودہ جے یو آئی ف کے سربراہ سے شیئر کرے گی۔
اس صورتحال میں مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کر دی۔
ذرائع نے بتایا کہ ججز کی تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں آئینی عدالت کے قیام اور ججز کے تقرر اور اختیارات سے متعلق ترمیم لائی جائے گی۔
حکومت نے بالآخر مولانا کی بات مان لی اور اب مولانا فضل الرحمان اپنے تئیں آئینی ترامیم پر مسودہ جلد تیار کر کے حکومت کے حوالے کرینگے جبکہ پی پی اور ن لیگ اپنا مسودہ ان سے شیئر کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری