علی امین گنڈاپور کو عہدے سے

علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی رِٹ دوبارہ دائر

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی رِٹ دوبارہ دائر کردی گئی۔
میاں عزیز الدین کاکاخیل نے گزشتہ روز رجسٹرار آفس کا عائد کیا گیا اعتراض دور کرنے کے بعد رِٹ دوبارہ دائر کر دی۔
عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے غیرقانونی اقدامات کررہے ہیں۔
درخواست میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے حلف کی پاسداری بھی نہیں کر رہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوام کو وفاق کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتا ہے۔
انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کی برطرفی کا حکم دیا جائے اور وزیراعلیٰ کو درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی رِٹ دوبارہ دائر کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس میں سرکاری ملازمین کو رہائش گاہ چھوڑنےکاحکم