اینٹی کرپشن کو محمود خان کیخلاف

پشاور ہائیکورٹ: اینٹی کرپشن کو محمود خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو محمود خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا اور اس کے ساتھ ہی جواب طلب کر لیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے اینٹی کرپشن کیس کیخلاف سماعت جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن نے نوٹس دیا ہے لیکن تفصیل نہیں بتا رہے، کئی بار اینٹی کرپشن میں پیش ہوئے، اب گرفتاری کا خدشہ ہے۔
بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو محمود خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ اس کے ساتھ ہی عدالت نے نوٹس جاری کر کے اینٹی کرپشن سے جواب طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں سرکاری اکاؤنٹ سے رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر