کالعدم پی ٹی ایم جرگہ کیلئے

کالعدم پی ٹی ایم جرگہ کیلئے قائم کیمپ پر پولیس کا دھاوا، سامان ضبط

ویب ڈیسک: صوبائی دارالھکومت پشاور کے علاقے ریگی میں کالعدم پی ٹی ایم جرگہ کیلئے قائم کیمپ پر رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس دوران آس پاس کے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت بند کر دی گئی تھی۔
ضلع انتظامہ ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تنظم کا سارا سامان قبضہ میں لیکر قائم کیمپ حتم کر دیا گیا، اور اس کے ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر خیبر نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد گزشتہ روز چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کیا، جس میں مندرج تھا کہ سرکاری و غیر سرکاری اہلکار پشتون قومی جرگہ میں شرکت نہ کریں۔
اس کے ساتھ یہ بھی اس اعلامیہ میں لکھا تھا کہ کالعدم پی ٹی ایم جرگہ میں شرکت یا مالی تعاون کرنے پر کارروائی ہوگی۔
پولیس ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا آفس اعلامیہ کے بعد پولیس نے کالعدم پی ٹی ایم کے عدالت کے لئے قائم کیمپ کو اکھاڑ دیا گیا، جبکہ اس کے ساتھ ہی کالعدم پی ٹی ایم کے متعدد ممبران گرفتار کئے گئے۔
یاد رہے کہ صوبائی دارالھکومت پشاور کے علاقے ریگی میں کالعدم پی ٹی ایم جرگہ کیلئے قائم کیمپ پر رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا، پ

مزید پڑھیں:  طوفان الاقصیٰ کا ایک سال مکمل، اسرائیل آج بھی خوف کا شکار