لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی

نیتن یاہو پر جنگ کا بھوت سوار، لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر جنگ کا بھوت سوار ہو گیا، انہوں نے عالمی قوانین نظر انداز کرتے ہوئے لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی بھی دیدی۔
انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے لبنانی شہریوں کو کہا ہے کہ حزب اللہ کا ساتھ چھوڑ کر غزہ جیسی تباہی سے بچ جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے حسن نصراللہ شہید کے ممکنہ جان نشین ہاشم صفی الدین کے بیروت حملے میں مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا۔
اس دوران جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں اسرائیلی فوج نے زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ بیروت سمیت جنوبی لبنان میں فضائی حملے بھی جاری ہیں۔
ان حملوں کے دوران صیہونیوں نے حزب اللہ کے اہم کمانڈر سہیل حسین حسینی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے عالمی قوانین نظر انداز کرتے ہوئے لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی بھی دیدی۔

مزید پڑھیں:  چترال گندم گودام میں خردبرد، فوڈ گرین انسپکٹر کو 10 سال قید کی سزا