ہنگو کے زنانہ سکول میں بھگدڑ

ہنگو کے زنانہ سکول میں بھگدڑ مچنے سے 11 طالبات زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو کے زنانہ سکول میں بھگدڑ مچنے سے 11 طالبات زخمی ہو گئی ہیں۔
واقعات کے مطابق ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی خستہ حال عمارت کی دیوار سے پلستر گرنے سے یکدم بھگدڑ مچ گئی۔
اس حوالے سے ڈی سی گوہر وزیر نے بتایا کہ بھگدڑ مچنے سے 11بچیاں معمولی زخمی ہوئی ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی طالبات کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سب کی حالت نارمل ہے۔
علاقہ مکین کہتے ہیں کہ سکول کی عمارت خستہ حال ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ علاقہ عوام نے سکول کو احتجاج کے طور پر تالہ لگا کر بند کر دیا۔
یاد رہے کہ ضلع ہنگو کے زنانہ سکول میں بھگدڑ مچنے سے 11 طالبات زخمی ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق