بیرون ملک موجود اراکین پارلیمنٹ طلب

آئینی ترامیم، بیرون ملک موجود اراکین پارلیمنٹ طلب کر لئے گئے

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے کرنا لمحہ بہ لمحہ مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت تمام فریقین سے رابطے میں رہی لیکن پھر بھِی مسئلہ بن نہِیں پا رہا۔ اب کی بار حکومت نے نیا پلان ترتیب دیتے ہوئے بیرون ملک موجود اراکین پارلیمنٹ کو طلب کر لیا۔
آئینی ترامیم کیلئے نمبر پورے نہیں ہو رہے، تعداد پوری کرنے کیلئے حکومت نے بیرون ملک موجود اراکین پارلیمنٹ طلب کر لئے، دوروں پر موجود اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 اکتوبر تک ہر صورت واپس آ کر حاضری یقینی بنائیں۔
ذرائع کے مطابق اس وقت 10 سے 15 حکومتی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملک سے باہر ہیں، ان میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں۔
سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن، باپ پارٹی کے دنیشن کمار سینیٹر عبدالقادر بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ریاض فتیانہ اور سینیٹر فیصل سلیم بھی ملک سے باہر ہیں۔
آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے کرنا مسئلہ بن گیا، اب کی بار حکومت نے نیا پلان ترتیب دیتے ہوئے وہ ملک جو بیرون میں‌موجود ہیں‌انہیں‌طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے کا تاثر زائل ہوگیا، خواجہ آصف