حماس کیساتھ جھڑپ میں 3 اسرائیلی

حماس کیساتھ جھڑپ میں 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے

ویب ڈیسک: حماس کیساتھ جھڑپ میں 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ غزہ میں صیہونیوں کے ظلم و ستم کا بازار گرم ہے اس دوران حماس کی جانب سے بھی حملے کئے جا رہے ہیں۔ غزہ کے شمالی علاقے میں آپریشن کے لیے جانے والے صیہونی فوجیوں کو حماس اہلکاروں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
غزہ میں ہونے والی تازہ جھڑپوں کے دوران صہیونی فوج کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حماس کے حملے میں جہاں 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے وہیں اسرائیلی ٹینک اور دیگر گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنے کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
اسرائیلی فوج کے بقول مارے گئے تینوں اہلکار 460 ویں بریگیڈ کے 5460 ویں سپورٹ یونٹ کا بطور ریزرور حصہ تھے۔ جنہیں جاتے ہوئے حماس کے جانبازوں نے نشانہ بنایا اور بھاری ہتھیاروں سے ان کا شکار کیا۔
ان ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی شناخت ماسٹر سارجنٹ 32 سالہ اوری موشے بورینسٹین، میجر 37 سالہ نیتنیل ہرشکووٹز اور ماسٹر سارجنٹ 32 سالہ تزوی متیت یاہو کے نام سے ہوئی۔ حماس کیساتھ جھڑپ میں 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

مزید پڑھیں:  ایس سی او کانفرنس کیلئے سیکورٹی سخت، وزیرداخلہ کی وزیراعظم کو بریفنگ