جبالیہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید

جبالیہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری، غزہ پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زِخمی ہو گئے۔ اس دوران پناہ گزین کیمپ پر ہونے والی گولہ باری میں خواتین اور بچے بھِی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں شہری دفاعی ادارے کے ترجمان محمود بصل کے مطابق جبالیہ شہر میں اسرائیلی بمباری سے 12 افراد شہید ہوئے ، جبکہ اس سے قبل غزہ کے شمال میں جبالیہ شہر پر بھی صیہونیوں نے آگ برسائی، ان واقعات میں اسرائیلی فوجوں نے پناہ گزین کیمپ پر ٹنوں بارود برسا دیا، ان حملوں میں 18 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
پناہ گزین کیمپوں سمیت اسرائیلی فوجوں نے سکولوں کو بھِی نشانے پر رکھ دیا، اسرائیلی افواج نے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے پناہ گزین کیمپ میں 8 سکولوں کو خاص طور پر نقصان پہنچایا، جہاں نقل مکانی کرنےوالے افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔ صیہونی حملے کے بعد 14افراد لاپتا ہیں، ان کے عمارتوں کے ملبے تلے دبنے کا امکان ہے۔
اس موقع پر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز دن بھر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 110 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ان زخمی ہونے والوں میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان کی طبی امداد نہ ہونے کے برابر ہے جہاں ہسپتال تک اسرائیلی افواج کے نشانے پر ہیں۔
یاد رہے کہ جبالیہ شمالی علاقہ ہے جو غزہ میں تاریخی طور پر سب سے بڑا پناہ گزین کیمپ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہیاں لاکھوں کی تعداد میں پناہ گزین موجود ہیں۔ 7اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زِخمی ہو گئے۔ اس دوران پناہ گزین کیمپ پر ہونے والی گولہ باری میں خواتین اور بچے بھِی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج نے خیموں پر آتش گیر مواد برسادیا، 26فلسطینی شہید