ہری پور میں پہاڑ سرک گیا

ہری پور میں پہاڑ سرک گیا ،دو مکان ملبے تلے دب گئے

ویب ڈیسک:ہری پور میں پہاڑ سرک گیا جس کے باعث دو مکان ملبے تلے دب گئے ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ ہری پور کے گاؤں موہری میں پیش آیا جہاں پہاڑ سرکنے سے دو مکان ملبے تلے دب گئے ۔
پہاڑ سرکنے کا شور سن کر مکینوں نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ چھتیں گرنے سے گھروں میں موجود سامان ملبے کا ڈھیر بن گیا ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پہاڑ سرکنے سے چار مکان مکمل تباہ ہوئے تھے جبکہ متاثرہ خاندان بچ جانے والے سامان کے ساتھ کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبورہیں ۔
متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی افسر جائے حادثے پر نہیں پہنچ سکا جس کے باعث متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جارحیت میں شدت، اسرائیل کا امن فوج لبنان سے نکالنے کا مطالبہ