بے ضابطگیوں کی تحقیقات شرع

مردان میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈائریکٹر کی تعیناتی میں مبینہ بے ضابطگیوں پر محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کر دیں۔
معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا مصدق عباسی کا کہنا ہے کہ ہسپتال ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات شخص کو ایک سرکاری ادارے سے برطرف کیا گیا تھا۔
مصدق عباسی نے بتایا کہ متعلقہ سرکاری ادارے سے برطرف شخص کسی بھی محکمے میں تعینات نہیں ہو سکتا۔
چیئرمین بورڈ آف گورنرز مردان ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ارشد جاوید نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمیں علم نہیں تھا کہ متعلقہ ڈائریکٹر کو سرکاری ادارے سے برطرف کیا گیا۔
ارشد جاوید کامزید کہنا تھا کہ بے ضابطگی ہوئی تو انکوائری کرنا اچھی بات ہے، اگر واقعی ڈائریکٹر کی تعیناتی میں بے ضابطگی ہوئی ہے تو ایکشن لیں گے۔

مزید پڑھیں:  دفاع کیلئَے ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں، جنگ کیلئے تیار ہیں، ایران