شمالی اسرائیل پر ڈرون سے حملہ

حزب اللہ کا شمالی اسرائیل پر ڈرون سے حملہ، 4 صیہونی ہلاک، متعدد زٰخمی

ویب ڈیسک: بیروت پر حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر ڈرون سے حملہ کر دیا ، اس دوران جہاں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے وہیں صیہونی فورسز کے 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں نیتن یاہو کی رہائش کے قریب کے علاقے میں دھماکہ سنائی دیا ، اس کے بعد فوری طور پر متاثرہ مقام پر ایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔ اس دوران بتایا گیا کہ لبنانی ڈرون نے اسرائیلی فوج کے ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔ اس دوران ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا سمیت اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے مقام پر بڑی تعداد میں ایمبولنسز موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بھی متواتر پروازیں جاری ہیں، تاکہ شیدید ایمرجنسی کی حالت میں رسپانس دیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر ڈرون سے حملہ کے بعد اطراف کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، اور ملبے تلے بھی کچھ لوگوں کے دب جانے کی اطلاعات ہیں، اس لئے اموات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی افواج نے غزہ کی طرح لبنان پر بھی تواتر کے ساتھ حملے شروع کر دیئے ہیں، تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں حکام نے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بیروت کو دوسرا غزہ بننے نہیں دیں گے. جنرل سیکرٹری یو ان انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ کسی بھی طرح اسرائیل کو روکنا ہوگا کہ وہ اپنی درندگی کا سلسلہ روکے.

مزید پڑھیں:  ہری پور میں پہاڑ سرک گیا ،دو مکان ملبے تلے دب گئے