85ہزار پوائنٹس کی حد

100انڈیکس 85ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا،ڈالر بھی سستا

ویب ڈیسک: سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان پایا جا رہا ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے دن 100انڈیکس 85ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جبکہ ادھر ڈالر بھِ سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور ایک بار پھر انڈیکس میں اضافہ نوٹ کیا جانے لگا ہے، سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 448 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 85ہزار 931 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
دوسری طرف انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔ اس کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی تگڑی ہو گئی ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا، اب اس کی قمیت مِیں مزید 4 پیسے کمی ہوئی ہے، ادھر کاروباری ہفتے کے پہلے دن 100انڈیکس 85ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کالبنان سے اقوام متحدہ کی امن فوج کو نکالنے کا مطالبہ