پریزن رولز2018 میں ترامیم

کے پی پریزن رولز2018 میں ترامیم، قیدیوں کو آلو گوشت اور پراٹھے دیئے جائیں گے

ویب ڈیسک: کے پی پریزن رولز2018 میں ترامیم کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اب خیبرپختونخوا میں قیدیوں کو آلو گوشت سمیت پلاو، حلوہ، انڈے اور پراٹھے بھی دیئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں جاری ہونے والے نئے مینیو میں دیگر ڈشز کا بھی زکر کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے پریزن رولز2018 میں ترامیم کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق صوبے بھر کے قیدیوں کو ناشتے میں چائے اور پراٹھے دیئے جائیں گے، قیدی چائے کی بجائے متبادل کا تقاضا کرے تو فراہم کیا جائے گا۔
حکومتی اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کو پیر اور جمعرات کو دوپہر کے کھانے میں دال چنا، منگل کو دوپہر کے کھانے میں دال ماش، بدھ کو سفید چنا، ہفتے کو آلو چکن اور اتوار کو لوبیا کھلایا جائے گا۔
اس کے علاوہ رات کے کھانے میں پیر کو آلو گوشت، منگل کو آلو انڈہ یا سبزی، بدھ کو سبزی، جمعرات کو گوشت پلاؤ، جمعہ کو مونگ چاول، ہفتہ کو سبزی حلوہ اور اتوار کو دال مسور دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا پولیس میں احتساب کا نیا قانون نافذ کرنے سے متعلق بل تیار