0 kp8rJzqHjagMj22J scaled

ملک میں آج سے بین الاقوامی پروازیں بحال

راولپنڈی: حکومت نے آج (بروز ہفتہ) سے گوادر اور تربت ایئرپورٹس کے علاوہ ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی،

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کردیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا، نوٹم میں کہا گیا ہے کہ تمام چارٹر پروازوں کو پاکستانی بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہو گی،سی اے اے پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کیلئے اوقات کار جاری کرے گا،گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی،

پروازوں کے اوقات کار آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہو ں گے،خصوصی پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا، ماسوائے تربت اور گوادرتمام ائر پورٹس پر دو طرفہ پروازوں کی اجازت ہو گی،واضح رہے کہ پاکستان نے عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مارچ میں بین الاقوامی پروازیں بند کی تھیں جس کے سبب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو پابند کے پہلے ایک ماہ کے دوران تین ارب 61 کروڑ روپے کا خطیر نقصان اٹھانا پڑا تھا،

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان

قبل ازیں  ایئر پورٹس پر مسافروں کی کرونا وائرس اسکریننگ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔ محکمہ صحت پنجاب کو فلائٹس کی اسکریننگ کے لیے نیا طریقہ کار موصول ہو گیا، جس کے تحت اب بغیر علامات والے مسافروں کو ایئر پورٹ سے گھر جانے کی اجازت ہوگی،این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ نظرثانی شدہ قواعد کے مطابق کرونا وائرس کے علامات والے مسافروں کو گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئر پورٹ پر موجود محکمہ صحت کی ٹیمیں مسافروں کا معائنہ کریں گی، بغیر علامات والے مسافر اپنے گھروں میں 14 دن قرنطینہ رہیں گے جب کہ کرونا علامات والے مسافر ٹیسٹ رپورٹ آنے تک حکومتی قرنطینہ مرکز میں رہیں گے،

مزید پڑھیں:  پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت گامزن ہیں: نائب وزیراعظم

قواعد کے مطابق علامات والے مسافروں کو منفی رپورٹ آنے پر ہی گھر جانے کی اجازت ہوگی، مثبت رپورٹ آنے والے مریض خود گھر یا اسپتال میں آئسولیٹ ہوں گے، دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے مثبت مریض مسافر 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد اپنے صوبے کو سفر کر سکیں گے۔