944389 01 02 25145835

بھارت میں پھنسے 200پاکستانی شہری 3 ستمبر کو وطن واپسی آینگے

ویب ڈیسک (لاہور): کورونا وائرس لاک ڈاؤن اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے 200 پاکستانی شہریوں کی 3 ستمبر کو واپسی ہو گی، کورونا وبا لاک ڈاؤن اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث 200 پاکستانی شہری بھارتی ریاست گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، نئی دہلی اور راجھستان میں پھنسے ہوئے تھے، ان پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے 3 ستمبر کو واپسی ہوگی، واہگہ بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا جائے گا، مذکورہ پاکستانیوں کی وطن واپسی نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہورہی ہے، دوسری جانب پاکستان میں مقیم بھارتی شہری اور نوری ویزا(نواوبلیگیشن ریٹرن ٹو انڈیا) کی واپسی کب ہوگی، اس کا ابھی تک کوئی شیڈول نہیں بنایا جاسکا ہے، نوری ویزاکے حامل ایسے پاکستانی ہیں، جو بھارت میں شادی ہونے سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر پاکستان چھوڑ چکے اور اب بھارت میں رہتے ہیں لیکن انہیں ابھی تک بھارتی شہریت نہیں مل سکی ہے، ان افراد کو واپس پاکستان آنے کے لیے نوری ویزا لینا پڑتا ہے، جس کی مدت چالیس سے 70 دن تک ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  190پاؤنڈ کیس : ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا