Supreme Court 750x369 1

ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیےآئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

ویب ڈ یسک (اسلام آباد):ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے ایک اور آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر، درخواست آل پاکستان مسلم لیگ جناح کی جانب سے احمد رضا قصوری نے دائر کی ہے، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالت وزیراعظم کو صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے ریفرنڈم کروانے کا حکم دے،ملک میں پارلیمانی نظام ناکام ہو چکا ہے، لیاقت علی خان سے اب تک کسی وزیر اعظم نے مدت پوری نہیں کی،ملک کی بقاء کے لئے صدارتی نظام کے نفاذ کا حکم دیا جائے، درخواست میں وفاق پاکستان اور وزیر اعظم کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک کے آغاز کا اعلان کردیاگیا