imran khan 16

وزیراعظم کیخلاف دائر ہرجانہ کیس کی سماعت

ویب ڈ یسک (پشاور):وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس دائر، سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالماجد نے کی۔
عمران خان کےوکیل نےجواب دعویٰ جمع کرانےکیلئے مزید مہلت مانگ لی،
وکیل عمران خان نے دعوی خارج کرنے کوہائیکورٹ میں چیلنج کیا، ہائیکورٹ میں12اکتوبرکوسماعت ہوگی،
کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیاجائے، ہائیکورٹ میں دعویٰ خارج ہونے سےکیس ہی ختم ہوجائیگا، وزیراعظم عمران خان کے وکیل کی استدعا منظور کر لی گئی،عدالت نے سماعت12ستمبر تک ملتوی کردی، سباق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس دائر کیا ہے، فوزیہ بی بی پر سینٹ الیکشن ووٹ بیچنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کا اعلان