President Dr Arif Alvi 1

پوری قوم شہدائے وطن کو سلام پیش کرتی ہے- صدر عارف علوی

ویب ڈیسک(اسلام آباد): یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ اس دن افواج پاکستان نے جرات مندی و پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، آزمائش کے ان لمحات میں افواجِ پاکستان بہادری سے لڑیں، قوم کا ہر فرد اور ہر طبقہ وطن کا محافظ بن گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر

ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن پوری قوم شہدائے وطن کو سلام پیش کرتی ہے، قوم شہدائے وطن کے اہل خانہ کے جذبہ استقلال کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، شہداء کے اہل خانہ نے وطن کی حفاظت اور سلامتی کی خاطر اپنے پیاروں کی قربانی دی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

صدر مملکت نے کہا کہ جذبہ ستمبر 1965 ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے، ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور جذبہ ایمانی نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔