Maryam 1

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل

ویب ڈ یسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کہا کہ
عمران صاحب سوچےبالکل سوچے بجلی کی پیداوار کے بارے میں اور پھر نواز شریف نے13000 میگا واٹ بجلی بنا کر دی
عمران صاحب پاکستان میں دنیا کی سستی ترین ایل این جی کی بنیاد نوازشریف نے رکھی تھی،ایل این جی سے آج بھی 5000 میگاواٹ سستی بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جب آپ کنٹینر پر تھے، نوازشریف تربیلا فور اور داسو فیزوَن مکمل کررہے تھے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے سات سال خیبرپختونخواہ میں اور دو سال وفاق میں ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنائی، آپ نے بھی ساڑھے تین سو ڈیم کا سوچا تھا ؟ کون سے سیارے پر بنائے ہیں؟
عمران صاحب آپ خیبرپختونخوا میں سات سال سے حکومت میں ہیں، کہاں ہیں وہ 350 ڈیم؟
عمران صاحب سات سال بعد بھی نہ ڈیم بنا اور نہ ایک میگاواٹ بجلی ؟

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نگران دور میں بھرتی1800ملازمین کو نکالنے کا اعلان